NPG Media

پنجاب میں کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(این پی جی میڈیا): کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ختمی فیصلہ کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal