NPG Media

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا زور،بجلی بھی غائب

کراچی (این پی جی میڈیا):کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، ملیر، لانڈھی، شاہراہ فیصل، سخی حسن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی حسب معمول بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی اور کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ‘شہر کے مختلف علاقوں سے درمیانی سے تیز بارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، کے الیکٹرک کا عملہ صورتِحال کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ چند فیڈرز کو حفاظتی بنیادوں پر بند کیا جا سکتا ہے’۔
کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں لیکن نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے’۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal