NPG Media

بلوچی قوم پرست رہنما عطااللہ مینگل انتقال کرگئے

کراچی (این پی جی میڈیا):بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ اور بی این پی کے سربراہ عطااللہ مینگل 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ترجمان بی این پی مینگل کے مطابق بزرگ قوم پرست رہنما عطا اللہ مینگل کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز تھی اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عطااللہ مینگل کا تعلق وڈ ضلع خضدار سے ہے اور ان کی تدفین آبائی علاقے میں ہی کی جائیگی۔

سردار عطااللہ مینگل 1929 کو پیدا ہوئے، 25 سال کی عمر میں مینگل قبیلے کے سردار مقررہوئے۔

1970 کے پہلے الیکشن میں نیشنل عوامی پارٹی (این اے پی) کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا اور بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin