NPG Media

اگر انتحاب کرنا پڑا تو خلیل الرحمن کا کروں گا،فیروز خان

لاہور (این پی جی میڈیا):اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ان کے اور ڈراما ساز خلیل الرحمٰن کے درمیان کچھ باتوں پر اختلافات ضرور تھے مگر اب دونوں کے درمیان وہ تمام معاملات نمٹ چکے ہیں۔

’ٹو بی آنیسٹ‘ شو میں بات کرتے ہوئے فیروز خان نے خلیل الرحمٰن قمر کو منتخب کرنے کی دلیل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انٹرنیٹ پر کرائے گئے سرویز دیکھ لیں، زیادہ تر پاکستانی لوگ ڈراما ساز کو ہی منتخب کرتے ہیں۔

اداکار سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر وہ انڈسٹری کا حصہ نہ ہوتے اور ایک عام شخص کے طور پر ان سے ماروی سرمد یا خلیل الرحمٰن قمر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا جاتا تو وہ کس کی سائیڈ لیتے؟

جس پر اداکار نےبغیر سوچے سمجھے فوری جواب دیا کہ وہ ڈراما نگار کا انتخاب کرتے ہوئے اور ساتھ ہی انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو ایک بہترین انسان بھی قرار دیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal