NPG Media

لاہور گجر پورہ کے علاقہ میں دو لڑکیاں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار

لاہور(این پی جی میڈیا): گجر پورہ کے علاقہ میں دو لڑکیوں کو اغوا کرکے مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا ہونے والی دونوں لڑکیاں گوجرپورہ کے علاقے سے بازیاب ہوگئی ہیں، تاہم لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں شاہدرہ سے اغوا کر کے گجر پورہ لایا گیا، اور کرول کھاٹی کے قریب فیکٹری میں لے جایا گیااور 3 افراد نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کی نشاندہی پر فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لے لیا ہے، اور فرار ہونے والے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، سی ڈی آر کی مدد سے معاملے کی دیگر پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جب کہ لڑکیوں کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin