NPG Media

حکومت کی 3 سالہ کارگردگی ملک کی تباہی اور بربادی کی داستاں ہے،مریم نواز

اسلام آباد(این پی جی میڈیا): مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےکا کہنا ہے کہ مفاہمت تو دور کی بات حکومت سے بات بھی نہیں کرنی چاہیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام پر پچھلے تین سال سے ناجائز اور نااہل حکومت کو مسلط کیا گیا ہے، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں آئی اور نہ کبھی آئے گی ، حکومت کی کارکردگی صرف تباہی کی بڑی داستان ہے، ملک میں لاقانونیت ہے، جگہ جگہ خواتین سے زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں، کسی نے ملک میں تین سال کے دوران کسی چیز کے سستا ہونے کی کوئی خبرنہیں سنی، حکومت نے جو حال عوام کا کردیا ہے، اس سے مفاہمت کیسے ہوسکتی ہے، چاہتے ہیں کہ اس حکومت سے عوام کی جلد جان چھوٹے۔

مریم نواز نے کہا کہ مفاہمت تو دور حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیے، ملک میں ظلم کی حکومت ہے، اس ناجائز اور مسلط حکومت کا احتساب نہیں انتقام ہے، اس حکومت کے انتقام کے آگے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں، نواز شریف پر جو قرض تھا وہ اس سے زیادہ بھگت کر گئے ہیں، انہوں نے 3 سال سیاسی انتقام اور سزائیں بھگتی ہیں, اگر مگر کرنے والوں کو کہوں گی کہ نواز شریف ملک واپس آئیں گے، جب (ن) لیگ کو لگے گا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے تو وہ آجائیں گے اور پارٹی کی قیادت کریں گے۔

قومی حکومت سے متعلق شہباز شریف کے بیان کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف نے قومی حکومت کی نہیں قومی مفاہمت کی بات کی ہے، باقی سیاسی پارٹیوں کو سوچنا چاہئے کہ ملک کو کیسے آگے لے کر جانا ہے۔ تمام پارٹیوں کو حکومت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے جس کے نکاح کے لئے باہرجانے کی حکومت سے اجازت نہیں مانگی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin