NPG Media

ملک کا عظیم سرمایہ اس کے لوگ ہی ہوتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(این پی جی میڈیا): وزیر اعظم عمران خان نےاحساس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جارہی ہے اور پاکستان میں تقریبا 2 کروڑ بچےتعلیم سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں بچیوں کی تعلیم پر بھی توجہ نہیں دی گئی اور جب تک تعلیم پر توجہ نہ دی جائے معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد زیادہ ہے جو المیہ ہے اور ملک میں بچیوں کی بنیادی تعلیم بہت ضروری ہے۔ تعلیم حاصل کر کے بچیاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے اور ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin