NPG Media

16 برس میں پہلی مرتبہ قومی بچت اسکیم سے نکالی گئی رقوم، جمع کروائے گئے فنڈز سے متجاوز

کراچی(این پی جی میڈیا): اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سرمایہ کاروں نے قومی بچت اسکیم (این ایس ایس) سے خالص بنیادوں پر 3 کھرب 17 ارب 20 کروڑ روپے نکال لیے۔

رپورٹ کے مطابق این ایس ایس کے تحت خالص بچت سال 05-2004 کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ مالی سال میں منفی رہی۔

وفاقی حکومت کے زیر انتظام نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) بینکوں کو نظر انداز کرتے ہوئے عام لوگوں سے حکومتی سیکیورٹیز کی کٹوتی کے حساب سے واپسی کی شرح پر براہ راست رقم ڈپازٹ کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر 17 سال کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سی ڈی این ایس نے سال 20-2019 میں تقریباً 3 کھرب 71 ارب روپے کی بچت حاصل کی تھی، جو مذکورہ عرصے میں حاصل ہونے والی دوسری سب سے زیادہ سالانہ موبلائزیشن تھی۔

صرف جون کے مہینے میں قومی بچت اسکیم سے نکالی جانے والی رقم ایک کھرب 23 ارب 80 کروڑ روپے کے برابر ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں نکالی گئی رقم کا حجم ساڑھے 4 ارب روپے تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal