NPG Media

کورونا ویکسین کے لئے 50ارب کی گرانٹ منظور

اسلام آباد(این پی جی میڈٰیا):ای سی سی نے وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 50 ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی.

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ کورونا ویکسین کے لیے فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے فراہم کردہ 50 کروڑ ڈالر کی معاونت کا حصہ ہیں۔

خیال رہے قومی وزارت صحت نئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کے تحت کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے حکومت سے 50 ارب 10 کروڑ روپے مانگے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 6 اگست کو معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت اے ڈی بی نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 50 کروڑ ڈالرکا قرض دینے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے قرض کی منظوری کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھی بھیجی گئی تھی۔

سمری میں بتایا گیا تھا کہ پہلے مرحلے میں ویکسین کی خریداری کے لیے 30 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جس کے تحت وزارت صحت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ویکسین کی خریداری کریں گے جبکہ رقم تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal