NPG Media

دوستی نہ کرنے پر خواجہ سرا کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(این پی جی میڈیا):: راولپنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران ٹرانس جینڈر کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کھلی کچہری کے دوران پولیس نے ٹرانس جینڈر کی درخواست پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او ائیر پورٹ نے مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الوقاص کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالوقاص ٹرانسجینڈر سے دوستی کرنا چاہتا تھا تاہم انکار پر دھمکیاں دیتا تھا۔

سی پی او کے مطابق راولپنڈی پولیس معاشرہ کے محروم طبقات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، ٹرانس جینڈرز سمیت تمام کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس کے علاوہ راولپنڈی پولیس نے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے تحفظ ٹرانسجینڈر رپورٹنگ سینٹر و خدمت مرکز بھی قائم کیا ہے جو ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal