NPG Media

پیپلز پارٹی کرپشن میں ورلڈ ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے،فرخ حبیب

MINISTER OF STATE FOR INFORMATION AND BROADCASTING, FARRUKH HABIB TALKING TO THE MEDIA PERSONS AT CIRCUIT HOUSE FAISALABAD ON JUNE 06, 2021.

کراچی(این پی جی میڈیا): وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں بلاول اور ان کی حکومت کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے۔بلاول کی توجہ لوٹ مار پر ہے، پیسے مانگتے ہیں تاکہ کک بیکس لے سکیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے منصوبوں میں کرپشن پیپلزپارٹی کی پہچان بن گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روشن سندھ کے نام پر کرپشن کی گئی اور اسی طرح اومنی گروپ و جعلی اکاؤنٹس بھی انہی کی پہچان ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 14 ارب روپے کی گندم چوری اورلاڑکانہ ترقیاتی پیکج بھی ان کی شان ہے۔انہوں نے کہا کہ 500 نیب زدہ افسران کو نوازنا، ٹینکرز و لینڈ مافیا اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن بھی پیپلزپارٹی کی پہچان ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 13 سال سے مسلسل پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن صوبے میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش آئے تو کراچی ڈوب جاتا ہے جس کے بعد نالوں کی صفائی وفاق کو کرانا پڑتی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin