NPG Media

31 اگست کے بعد بھی غیر ملکی شہری افغانستان سے جاسکتے ہیں

افغانستان(این پی جی میڈیا):طالبان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت100سے زائد ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ غیر ملکی اور افغان شہریوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی.

امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوون کاکہنا ہے کہ طالبان نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ دستاویز رکھنے والوں کے انخلا میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔

جیک سلوون کا کہنا ہے کہ مخصوص افغان باشندوں کی دستاویز کی تیاری کا عمل جاری رہے گا،خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ معاہدہ منگل کے دن کے بعد بھی قائم رہے گا جب امریکہ اپنے آخری فوجیوں کو بھی افغانستان سے نکال لے گا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal