NPG Media

4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

مظفر گڑھ(این پی جی میڈیا): علی پور میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تحصیل علی پور کے تھانہ صدر کی حدود موضع پکا نائچ میں مہران نامی اوباش کی جانب سے معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر علی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ معصوم بچی علیزہ کو طبی امداد کےلئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم مہران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہےاور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے یتیم بچی کے ورثہ کو زیادتی کے بدلہ میں ایک بیگھا زرعی اراضی دیکر خاموش رہنے کے لیے کہا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal