سنگاپور نے 80 فیصد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر ایک نمایاں اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سنگاپور اپنی 80 فیصد آبادی کو کورونا کی ویکسین لگا کر دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق سنگاپور نے اپنی مجموعی 57 لاکھ افراد پر مشتمل آبادی میں سے 80 فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی ہے جبکہ باقی 20 فیصد آبادی کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں مکمل ویکسی نیشن کی شرح دنیا کی بلند ترین شرح ہے، دوسرے ممالک جن میں ویکسی نیشن کی شرح زیادہ ہے ان میں متحدہ عرب امارات، یوروگوئے اور چلی شامل ہیں جہاں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔