NPG Media

چند لوگ رمیز راجہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں

فائل فوٹو

(این پی جی میڈیا )
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے رمیزراجہ کو پی سی بی کا چیئرمین نامزد کرکے بہترین فیصلہ کیا لیکن دوسری جانب چند لوگ رمیز راجہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین کے لیے رمیزراجہ سے بہتر کوئی انتخاب نہیں،
وزیر اعظم نے چیئرمین پی سی بی کے لیے میرٹ پر فیصلہ کیا، جدید کرکٹ کو پاکستان میں رمیزراجہ سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے، رمیزراجہ کو سب سے بڑا چیلنج ساتھی کرکٹرز سے ہی ہوگا، چند لوگ رمیزراجہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کرکٹ کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے فیصلے کی سب کو حمایت کرنی چاہیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin