NPG Media

ملا ہیبت اللہ کی نئی تصویر منظرِِِعام پر

کابل(این پی جی میڈیا): طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی۔

ملا ہیبت اللہ نے طالبان کی کمان 2016 میں سنبھالی تھی۔ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد امیر کے انتخاب کے لیے شدید اختلاف ہوئے تھے اور ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب نے مبینہ طور پر خود کو امارت کے لیے سب سے موزوں قرار دیا تھا۔

کم عمر اور ناتجربہ کار ہونے کی وجہ سے ملا یعقوب کو امیر منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے 2016 سے اب تک طالبان کو متحد، منظم اور مضبوط تر بنا کر اپنی قابلیت کو ثابت کر دیا۔

جبکہ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اس افواہ کو کئی بار مسترد کرچکے ہیں لیکن اب انھوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ شروع دن سے ہی قندھار میں موجود ہیں اور حکومت سازی کی سربراہی کر رہے ہیں اور وہ بہت جلد منظر عام پر آئیں گے.

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal