NPG Media

ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط، آئندہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں: شہباز شریف

صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، عوام جسے منتخب کریں وہ ملک کی خدمت کریں، اس وقت ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مزاحمت،نہ مفاہمت، صرف شفاف الیکشن اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، اقتدار میں چور دروازے سے آئی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ گرین لائن نوازشریف کا منصوبہ تھا جو نون لیگ نے سندھ اور کراچی کے عوام کو تحفہ میں دیا۔ سیاسی جماعتوں نے مل کر مجھے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا، اب میرا فرض بنتا ہے کہ تمام پارٹیوں کو ساتھ ملا کر چلوں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قائداعظم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے مگر ملک کے حالات دیکھتے ہوئے آج ہم قائداعظم سے شرمندہ ہیں۔ پاکستان دو ٹکڑے ہو گیا پھر بھی ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا، 20 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جادو سے نہیں نوازشریف کی شب و روز کی محنت کے سبب ختم ہوئی۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin