NPG Media

عمران خان کی حکومت نے عوام کے روزگار پر ڈاکا ڈالا ہے،بلاول بھٹو

ٹنڈوالہ یار(این پی جی میڈیا):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عوام کے روزگار پر ڈاکا ڈالا ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘جیالوں کو تیاری کرنی ہوگی تاکہ اس نا اہل حکومت کا مقابلہ کرسکیں’۔کیونکہ جب بھی غیر جمہوری حکومت ہوتی ہے تو وہ عوام کا خون چوستے ہیں اور ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ایک بار پھر یہ سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے حملہ آور ہے، وہ انسانی حقوق چھیننا چاہتے ہیں، جمہوری حقوق ہر ڈاکا ڈال رہے ہیں، اور پورے پاکستان کے عوام کے معاشی قتل پر اتر آئے ہیں’۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ‘جس طریقے سے پہلے روز سے اس ملک کے غریب عوام اس حکومت کے نشانے پر تھی، جب سے یہ حکومت آئی ہے بیروزگاری، غربت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے’۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin