NPG Media

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا اتوار کے روز احتجاج کا اعلان

لاہور(این پی جی میڈیا):لاہورمیں ينگ ڈاکٹرز نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف اتوار کو دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کے صدر نے مطالبہ کیا کہ جمعہ کو ڈاکٹرز کے مظاہرے میں لاٹھی چارچ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے استعفیٰ 48 گھنٹوں میں پیش کئے جائیں کیوں کہ ڈاکٹرز کل جنگ کرنے نہیں گئے تھے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی نے اسپتالوں میں پنجاب پولیس کا علاج کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ جلد آئی جی پنجاب کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔

اتوار کو لاہور میں نیشنل لائسنسنگ کا امتحان لیا جائے گا۔ اس امتحان میں بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبہ شریک ہونگے۔ جمعہ کو ہونے والے احتجاج کے باعث پاکستان میڈیکل کونسل نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کو منسوخ کرتے ہوئے یہ امتحان اتوار کو لینے کا اعلان کیا تھا۔

ینگ ڈاکٹرز کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم سے سیکھا ہے کہ حق نہ ملے تو احتجاج کریں اور وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کے ذمہ دار ہیں۔دانش اعوان نے دھمکی دی کہ اگرینگ ڈاکٹرز کو احتجاج کرنے سے روکا گیا تو آؤٹ ڈور اور انڈور سروس بند کردیں گے۔

جمعہ کو ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کرنے گارڈن ٹاؤن میں قائم امتحانی سنٹر پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرکے آئے طلبہ کو پرچہ دینے سے روکنے کے لئے امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے پیپر اسپرے شروع کرکے ڈاکٹرز کو روکنے کی کوشش کی جس سے طلبہ مشتعل ہوگئے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں متعدد ڈاکٹرز کی حالت غیر ہوگئی اور ایک ڈاکٹر بے ہوش ہوگیا۔

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث برکت روڈ سمیت اطراف کے علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پریکٹس کرنے کے لیے 5 سال کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹرز کو لائسنسنگ کا امتحان دینا ہوگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin