NPG Media

منال خان اور احسن اکرام کی شادی کے دن طے پا گئے

کراچی (این پی جی میڈیا):پاکستانی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام اگلے ماہ ستمبر کی 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

اگلے ماہ شادی کا اعلان منال خان اور احسن محسن کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شادی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا گیا۔

منال خان نے شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘الحمداللہ، احسن محسن اکرام آپ کہاں سے اچانک آگئے؟ اب ہمیشہ ساتھ رہیں گے’۔

جبکہ دوسری جانب محسن احسن اکرام نے بھی دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘الحمداللہ، ہم شادی کررہے ہیں’۔

شادی کے دعوت نامے پر نظر ڈالی جائے تو منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر بروز جمعے کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ان کی شادی کی تقریب کا آغاز 10 ستمبر کو شام 6 بجے سے ہوگا اور دعوت نامے میں نکاح کا وقت شام 7 بجے بتایا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal