NPG Media

اگر عالمی طاقتیں ساتھ دیں تو افغانستان کے بحران کا حل ہوسکتا ہے,فواد چوہدری

کراچی(این پی جی میڈیا): وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا افغانستان میں جاری صورتحال سے انسانی بحران کے خطرات کوسمجھے، عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کر لیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حا لات پر ہماری گہری نظر ہے، اگر عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کر لیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے، دنیا افغانستان میں جاری صورتحال سے انسانی بحران کے خطرات کوسمجھے، ہمیں فیصلے طاقت سے نہیں عقلمندی سےکرنے چاہیئے، افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، تمام ممالک سے کہتا ہوں افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہ چھوڑیں، دنیا کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے، دنیا بھر کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، دنیا بھر کے ممالک کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے، لیکن انخلا سے بھی اہم مسئلہ افغانستان کی قیادت کے خلا کا ہے، افغانستان میں حکومت بنانا پاکستان کا کا م نہیں، افغان ہی وہاں حکومت کا انتخاب کرسکتے ہیں، پاکستان نے افغانستان سے متعلق خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے، اگر پہلے ہی پاکستان کے مشورے پر عمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی، آج بھی کہتا ہوں کہ پاکستان کے مشورے پرعمل کریں، ہم افغانستان کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin