NPG Media

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں امریکہ کا پہلا ڈرون حملہ

افغانستان(این پی جی میڈیا):امریکی سینٹرل کمانڈ کے کپتان بل اربن نے کہا ہے کہ داعش خراسان کے منصوبہ ساز کو ٹارگٹ کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے۔اور ان کا کہنا ہے کہ حملے میں عام شہری نشانہ نہیں بنے۔

قبل ازیں امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کی ٹیم نے کابل میں ایک اور حملے سے متعلق خبردار کیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن کو امریکی کمانڈرز نے داعش پرحملے کا منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔

امریکی صدر کو دی جانے والی بریفنگ میں امریکی کمانڈرز نے واضح طور پر بتایا ہے کہ افغانستان میں داعش کے خلاف حملوں کے لیے مؤثر وسائل ان کے پاس موجود ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند روز افغانستان میں سب سے زیادہ خطرناک ہوں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal