NPG Media

سوموار سے سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کراچی(این پی جی میڈیا): صوبہ سندھ میں پیر 30 اگست 2021 سے تمام اسکول کھول دیے جائیں گے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔100 فیصد ویکسی نیشن والے اسکول 30 اگست سے کھولنے کی اجازتدے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نوٹی فکیشن کے اجرا سے قبل سندھ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پیر سے 100 فیصد ویکسینیٹد اسٹاف والے اسکولوں کو کھول دیا جائے گا۔

سندھ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسکولوں میں تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا تھا کہ تمام ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے لیکن ہفتے میں تین دن 50 فیصد بچوں کی کلاسیں ہوں گی جب کہ باقی 50 فیصد بچے آئندہ تین روز اسکول آسکیں گے۔

ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بچوں کے والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin