NPG Media

کورونا کارڈ کے بغیر پیٹرول نہیں ملے گا،کمشنر لاہور

لاہور(این پی جی میڈیا):لاہور میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینرز آویزاں کردیئے۔پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسینیشن سنڑرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔جس کے بعد پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ بینرز آویزاں کریں گے، ویکسینیشن کارڈ دکھائیں، پٹرول ڈلوائیں۔

کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ 30 اگست کے بعد پٹرول پمپس بھی چیک ہونگے۔ بغیر ویکسینیشن پٹرول نہیں ڈالیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان اپنا قومی فرض ادا کریں۔ کووڈ پھیلاؤ کی روک تھام میں ساتھ دیں۔ ویکسین کی دونوں ڈوزز اور پہلی ڈوز سرٹیفکیٹ ہولڈرز بھی پٹرول لے سکیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin