NPG Media

65سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

مظفرگڑھ(این پی جی میڈیا): شہر سلطان پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر حسین نے اپنی کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم نظر حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھیدرج کرلیا ہے، ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin