NPG Media

شاہین دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

(این پی جی میڈیا)
پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ جمیکا سے براستہ لندن کچھ دیر قبل لاہور پہنچےہیں
اسکواڈ میں بابراعظم،عابدعلی، عمران بٹ،فواد عالم، محمد رضوان، شاہین آفریدی شامل تھے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیربیئن پریمیئرلیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے
محمد عباس اور اظہر علی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جبکہ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔
پاکستان نےویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin