NPG Media

اپوزیشن کو چاہیئے کہ حکومت کا ساتھ دے،شیخ رشید

اسلام آباد(این پی جی میڈیا):وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حالات میں اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ہونا چاہیے،سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیے ذات کے لیے نہیں،شہبازشریف جب بولتے ہیں تو مریم اور نوازشریف خاموش ہوجاتے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نےکا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے،چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورتجارت جاری ہے۔

افغانستا ن سے آنے والے غیر ملکی اپنے خرچے پر پاکستان آسکتے ہیں،ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں، مشکل صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے،ایک ہزار 480افراد کو طور خم بارڈر سے انٹری دی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ خطے میں پاکستان کاکردار اہمیت اختیا ر کررہاہے،پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں۔افغان باشندوں کی دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزادینے کو تیار ہیں،امریکی،جرمن،برطانوی سمیت تمام ممالک کیسفارتکاروں کو ویزادینے کو تیا رہیں،

غیر ملکی سفارتکار پاکستان آئیں 21روز کا ٹرانزٹ دیاجائے گا۔فی الحال اسلام آباد کے دونوں ائیرپورٹس پر سہولیات دی جائیں گی،کابل سے آنے والے سفارتی عملے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ رکھا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نےمزید کہا کہ سی پیک کے خلاف سازش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے،بھارت نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin