NPG Media

کورنگی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی،14افراد جاں بحق

کراچی(این پی جی میڈیا): کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 14 مزدور جاں بحق جب کہ فائر بریگیڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی ہنگامی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں 20 سے 25 افراد پھنس گئے تھے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں سوٹ کیس اور دیگر سامان بنایا جاتا تھا اور کیمکل کے ڈرمز موجود تھے۔
فیکٹری کی کھڑکی توڑ کر لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد ایک متاثرہ خاتون اپنے بیٹے کو آگ سے نکالنے کے لیے دہائیاں دیتی رہی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ آگ صبح 10 بجے لگی۔ آگ بجھانے کا کہا لیکن فیکٹری والوں نے انہیں باہر نکال کر تالے لگا دیئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin