NPG Media

پاکستان جانے کے خواہشمند ہزاروں افغان شہری ‘اسپن بولدک’ کی سرحد پر جمع

(این پی جی میڈیا)طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول حاصل کیے جانے کے بعد جہاں بڑی تعداد میں افغان شہری دوسرے ملک جا رہے ہیں وہیں ہزاروں کی تعدادمیں لوگ پاکستان آنے کے بھی خواہشمند ہیں۔
افغان صحافی  کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ہزاروں افراد کو پاکستان سے ملحق افغان سرحد اسپن بولدک میں انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان نے افغانستان پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا جس کے بعد افغان شہریوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر کسی دوسرے ملک پناہ لینے کی خواہشمند ہے۔

صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اسپن بولدک کی سرحد کی صورتحال کابل ائیرپورٹ سے بھی زیادہ خراب ہے اور  یہاں کوئی بین الاقوامی فوج بھی موجود نہیں ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin