(این پی جی میڈیا )
ناروے: ریلوے لائن کی پٹڑیوں کا مسلسل جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے اور اب اس کے لئے پٹڑیوں پر چل کر ان کا معائنہ کرنے والا ڈرون تیار کیا
گیا ہے۔پاکستان ہو یا امریکہ ریلوے پٹڑیوں کا مسلسل جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے لیے انسانی انسپیکٹراپنا کام کرتے ہیں لیکن ریل گاڑی
آنے کی صورت میں انہیں اپنی راہ سے ہٹنا پڑتا ہے۔ اسی لیے اب ریل پر چلنے والا ڈرون بنایا گیا ہے جسے اسٹاکر بی جی 300 کا نام دیا گیا ہے
ڈرون انہی پٹڑیوں پر بہت تیز دوڑتے ہوئے 200 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے
جدید ترین کیمروں اور سینسر کی مدد سے یہ پٹڑیوں میں ٹیڑھ یا خامی نوٹ کرتا رہتا ہے۔ اگر کسی پرزے پر زنگ چڑھ رہا ہوتو وہ اس پر تیل کی پھوار بھی ڈال سکتا ہے۔