NPG Media

وادیِ پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب

Taliban co-founder Mullah Abdul Ghani Baradar (R, bottom) speaks during the opening session of the peace talks between the Afghan government and the Taliban in the Qatari capital Doha on September 12, 2020. (Photo by KARIM JAAFAR / AFP) (Photo by KARIM JAAFAR/AFP via Getty Images)

پنجشیر(این پی جی میڈیا):افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان وفد اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان امن پر اتفاق ہو گیا ہے۔

قومی مزاحمتی محاذ کے وفد کی صوبہ پروان کے علاقے چاریکر میں طالبان وفد سےمذاکرات ہوئے، سابق رکن ایوان نمائندگان کے مطابق قومی مزاحمتی محاذ اورطالبان وفد میں بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔

سابق رکن ایوان نمائندگان عبدالحفیظ منصورکا کہنا تھا کہ فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کی بات پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ فریقین نے پرامن کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان بعض موضوعات پر بات چیت اب بھی جاری ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal