NPG Media

پولیس پر فائرنگ کے نتیجہ میں 2 اہلکار شہید،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

ٹھٹھہ(این پی جی میڈیا) :ٹھٹھہ کے قریب ساکرو کے علاقے میں زمین کے تنازع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی اور پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی ساکرو اور ایس ایچ او گھارو شدید زخمی ہو گئے، لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔

ڈی ایس پی ساکرو غلام رسول سیال کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری زمین کے تنازع میں ہونے والے جھگڑے کی اطلاع پر گرفتاری کے لئے پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سخی بلوچ اور پولیس اہلکار علی نواز شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی میر پور ساکرو غلام رسول سیال اور ایس ایچ او گھارو ممتاز علی بروہی زخمی ہو گئے۔شہید اور زخمی ہونے والے پولیس افسران کو گھارو رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری پر بابڑہ کے قریب چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی تھی جس سے ایک افسر اور ایک اہلکار شہید ہوگئے اور دو افسران زخمی ہوئے پولیس کی بھاری نفری ملزمان کے تعاقب میں بابڑہ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin