NPG Media

اپنی آنکھوں سے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے،عمران خان

شیخوپورہ (این پی جی میڈیا)؛وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے ملک میں جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، پاکستان میں ہر قسم کی جنگلی حیات پائی جاتی تھی اور جیسے جیسے جنگلات کم ہوتے گئے جنگلی حیات بھی ختم ہوتی جا رہی ہے۔

شیخوپورہ میں رکھ جھوک جنگل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں اپنی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے تو بہت ضروری ہے کہ پوری قوم مل کر اپنے آپ سے عہد کرلے کہ ہمیں اپنے ملک کو سر سبز و شاداب کرنا ہے، اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہےاور ان کو سنبھال کر رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں لاہور میں پلا بڑھا یہاں میٹھا پانی آتا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے وہ پانی خراب ہوا، ماحولیات تباہ ہوئی، آلودگی بڑھتی گئی اور اسے باغات کا شہر سمجھا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سن کر خوف آتا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی سطح اس حد تک بلند ہوچکی ہے کہ بچوں اور ضعیفوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور زیر زمین پانی کی سطح بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin