NPG Media

فیروز خان باکسر بننے کے لئے پرعزم

کراچی(این پی جی میڈیا):: معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ اداکاری کے بعد اب وہ باکسنگ کے شعبے میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں اور باکسنگ چیمپئن بننے کے لیے پرعزم ہیں۔

فیروز خان نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ اب باکسنگ کے شعبے میں قسمت آزمائیں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا مجھے اکثر باکسنگ کے ورلڈ چیمپئن بننے کے خواب آتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے یہ آسان نہیں ہے لیکن ناممکن بھی نہیں ہے۔

فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے محنت کررہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اسے ایک دن سچ کردکھاؤں گا۔ میں باکسنگ کی ٹریننگ کے لئے امریکا، برطانیہ اور کیوبا جانے کی منصوبہ بندی کررہا ہوں۔ میرا مقصد دنیا کے بہترین باکسرز کے ساتھ مقابلہ کرنے کا ہے۔ مجھے اپنے پہلے مقابلے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ فیروز خان اداکاری کی دنیا میں خود کو منوا چکے ہیں۔ سپر ہٹ ڈراما سیریل ’’خانی‘‘ کے علاوہ ’’گل رعنا‘‘،’’وہ ایک پل‘‘،’’رومیو ویڈز ہیر‘‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والے فیروز خان کا حال ہی میں نجی چینل سے ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت سیزن3‘‘ دکھایا جارہا ہے اوراس ڈرامے نے بھی مقبولیت کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal