NPG Media

ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ

کراچی (این پی جی میڈیا):انٹربینک میں ڈالر 166 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.20 روپے کا ہوگیا۔ چار ماہ کے دوران ڈالر 13.57 روپے مہنگا ہوگیا ہے.

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بارے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں دیگر عوامل کے ساتھ پاکستان کے پڑوس افغانستان کی صورتحال اہم ہے۔

جبکہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی مقامی کرنسی کے لیے ایک اور منفی رجحان کا سبب بنی ہے جس کی وجہ سے عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔

رواں سال جون میں برآمدات کا بل 6 ارب رہا جس سے واضح ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 سے 3 فیصد ہوگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal