NPG Media

بولان میں 4 کان کن جاں بحق

کوئٹہ(این پی جی میڈیا): ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں واقع کوئلے کی کانوں کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد مزدور تھے اور وہ کوئلے کی کانوں میں کان کنی کرتے تھے، لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اسی علاقے میں 6 کان کنوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin