NPG Media

پارٹی دینے کے لئے سنگدل باپ نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی بیچ ڈالی

(این پی جی میڈیا)
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے سنگ دِل باپ نے دوستوں کو پارٹی دینے کیلئے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کردیا۔
مقامی پولیس کے مطابق بدھرام چتومبا نامی شخص نے اپنے دوستوں سے پارٹی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے پاس شراب کا انتظام کرنے کیلئے رقم نہیں تھی
پولیس کا بتانا ہیکہ ملزم نے قریبی گاؤں کے ایک جوڑے کو اپنی رہائش گاہ پر بلایا اور 30 ہزار روپے کے عوض اپنی 28 دن کی بچی کو انہیں فروخت کردیا
بچی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ شوہر نے بچی کو مجھ سے چھین کر جوڑے کو تھما دیا اور تشدد کے ڈر سے میں نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا
پولیس کے مطابق ملزم کی دو بیویاں ہیں، پہلی بیوی سے اس کے 6 اور دوسری بیوی سے 3 بچے ہیں۔
پولیس کاکہنا ہیکہ واقعے کے بعد سے ملزم مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal