NPG Media

پی سی بی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پھر سے موقع دیا،عمر اکمل

لاہور (این پی جی میڈیا):عمراکمل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کرکٹ میں اچھی کارگردگی دکھاوں گا اور ماضی میں جو ہوا، اسے بھلا کر آگے کا سوچ رہا ہوں۔

عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد ڈومیسٹک پرفارمنس پر منحصر ہے کہ سلیکٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ جولائی میں عمر اکمل نے ایک ویڈیو پیغام میں پی سی انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیا تھا اور معافی مانگ لی تھی۔

عمر اکمل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ سال ان سے غلطی ہوئی جس سے ان کے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی انٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، میں اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

اپنے ویڈیو میں پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ کرکٹ سے دوری میرے لیے بہت بڑا نقصان تھا۔عمر اکمل نے تمام کھلاڑیوں سے درخواست کی تھی کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اور کرکٹ کیریئر پاک رہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin