NPG Media

طالبان کی حکمرانی کے بعد افغانستان کی جی ڈی پی 20 فیصد گرنے کا امکان

تصویر: نیویارک ٹائمز

(این پی جی میڈیا)
طالبان کے قبضے کے بعد رواں سال افغانستان کی معیشت 20 فیصد تک گرسکتی ہے اور افغان کرنسی جو پہلے ہی نیچے آچکی ہے اس کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرزکے مطابق طالبان نے گزشتہ ہفتے امریکی حمایت یافتہ حکومت سے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد سے روزانہ ہزاروں افراد ملک سے فرار ہو رہے ہیں۔
فچ سیلوشن کی ایشیا کنٹری رسک کی سربراہ انویتا باسو نے ‘رائٹرز کو بتایا کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ معیشت اس سال تیزی سے سکڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ‘اسی طرح کے حالات کا سامنا کرنے والے ممالک جیسا کہ میانمار اور شام نے دیکھا کہ ان کی جی ڈی پی میں 10 سے 20 فیصد کمی آئی، جسے افغانستان کے معاملے میں بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔
انویتا باسو نے کہا کہ بین الاقوامی عطیات اور امداد جو افغانستان کی فنڈنگ کا اہم ذریعہ ہے، اگر جاری نہیں رہیں جو تیزی سے ختم ہوجائیں گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal