NPG Media

عائشہ اکرم کی جان کو خطرہ ، گھر کے باہر پولیس تعینات

گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کو دھمکیاں ملنےکے بعد ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی اور کہا عائشہ کی فیملی کی مرضی کے بغیر کسی کو ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ، عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ملنےکےبعد والدہ بیمارہوگئی ہیں۔
عائشہ اکرم کے گھر کے باہر شاہدرہ انچارج انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 8اہلکارتعینات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کےبغیرکسی کوملنےکی اجازت نہ دی جائے۔
گذشتہ روز آئی جی پنجاب کی بنائی گئی پولیس ٹیم نے متاثرہ لڑکی سےملاقات کرکے بیان قلمبند کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم کودئیےگئےبیان میں لڑکی سنےپولیس کی شکایت نہیں کی، لڑکی نےصرف اپنےساتھ واقعےکی تفصیلات سےآگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیم نےگرفتارملزمان سےبھی پوچھ گچھ کی، ٹیم پیرکواپنی رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی کوپیش کرے گی ، ٹیم نےغفلت کےذمہ دارپولیس افسران کاتعین کرنا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin