NPG Media

سکول سے واپسی پر 8 سالہ بچی سے زیادتی

مظفرگڑھ(این پی جی میڈیا): اسکول سے گھر واپس لوٹنے والی 8 سالہ بچی کو نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں 8 سالہ بچی ابیہہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ چوتھی کلاس کی طالبہ اس کی 8 سالہ بیٹی اسکول سے واپس نہ آئی تو انہیں تشویش ہوئی۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ کہ جب وہ بچی کو ڈھونڈنے نکلی تو اسکول کے راستے میں کھیتوں سے بیٹی کے رونے کی آواز آرہی تھی تو جب وہ کھیتوں کے قریب پہنچی تو ابیہا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا نامعلوم شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal