NPG Media

نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

راولپنڈی(این پی جی میڈیا): میٹرومنصوبے میں نیب نے شہبازشریف کو 24 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے شہبازشریف کومیٹرو منصوبے کیس میں 24 اگست کو طلب کرلیا۔ شہبازشریف کو منگل کے روزنیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کی کمپنی کوٹھیکہ شہبازشریف کی منظوری سے دیا گیا، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل معلومات کے مطابق یہ ٹھیکہ رُولزکے خلاف دیا گیا۔ نیب راولپنڈی میٹرومنصوبے میں مزید مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin