NPG Media

پشاور میں ڈکیت گروہ گرفتار،60لاکھ سے زائد کی رقم بھی برآمد

پشاور(این پی جی میڈیا):پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران شہر میں سرگرم ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان ملازمت حاصل کرنے بعد مالکان کو لوٹتے تھے، 60 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے نوتھیہ میں چند روزقبل مقامی شہری کے گھر میں ڈکیتی کے دوران 75 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ لی گئی تھی، پولیس کے مطابق جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور اور ضلع کرم کے علاقہ پارا چنار سے ہے۔

ملزموں سے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے مختلف اوزار اور رکشہ برآمد کیا گیا، پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin