NPG Media

کانسٹیبل جمیل احمد کے لئے اعزاز کا اعلان

کراچی (این پی جی میڈیا):وزیراعظم عمران خان نے کانسٹیبل جمیل احمد کو اعزازدینے کااعلان کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لگن کے ساتھ فرائض اداکرنے والے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو 23مارچ کو اعزاز دیاجائے گا۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی زندگی بچائی تھی۔

خیرپور اسٹیشن پر ایک نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر پلیٹ فارم اور پٹڑی کے درمیان پھنس گیا تھا۔جیسے ہی نوجوان ٹرین سے گرا تو پولیس کانسٹیبل جمیل احمد پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جانب لپکے اور فوری طور پر نوجوان کو ٹرین کے نیچے جانے سے بچایا۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض مقدس بن جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا دکھائی دینے والا عزم و حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin