NPG Media

ملک بھر میں75واں یومِ آزادی پورے جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے

کراچی (این پی جی میڈیا):یوم ِآزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، نماز فجر كے بعد ملک كی خوشحالی، سلامتی، امت مسلمہ كے اتحاد اور كشمیریوں كی جدوجہد كی كامیابی كے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری نے بھی ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گلیوں، شاہراوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ نوجوان سبزہلالی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئی۔ مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، اعزازی گارڈز میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل تھا۔

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈ زکی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ زکے فرائض سنبھالے۔ مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin