NPG Media

جاپان میں بچےکی پیدائش کے وزن کے برابرتھیلےتیار

کورونا وبا نے دنیا بھر کو اپنے گھروں تک مقید کردیا ہے اور جاپانیوں نے بچوں کی پیدائش پر اس کا ایک دلچسپ حل نکالا ہے۔ کئی والدین بچوں کی پیدائش پر اس کے وزن کے برابر چاول کے پیکٹ کو بچے کی بناوٹ پر بناتے ہیں اور اس پر بچے کی شکل کی تصویر لگادی جاتی ہے۔ اب جو بھی اس تھیلے کو اٹھاتا ہے اسے بچے کا احساس ہوتا ہے
بچے کی پیدائش کے وزن کے برابر چاولوں کو ایک تھیلےمیں اس طرح رکھا جاتا ہے کہ کپڑا لپٹے بچے کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور اس پر بچے کی تصویر لگاکر اسے مزید حقیقت کا رنگ دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی کورونا کی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے کو آغوش میں لینے سے محروم ہے تو اس بچے کے بناوٹ تھیلے کو گود میں لے کر محسوس کرسکتا ہے
کوشش کی جاتی ہے کہ تھیلے کو بچے کی عین جسامت کےتحت ہی بنایا جائے تاکہ اسے دیکھتے اور گود میں اٹھاتے ہوئے بچے کا احساس ہوسکے۔ ساڑھے تین کلوگرام پیکٹ کی قیمت 23 برطانوی پاؤنڈ کے برابر ہے۔ یہ پیکٹ بچے کی پیدائش کے بعد دوردراز علاقوں کے عزیزوں کو بھیجے جارہے ہیں

پہلے پہل یہ کام( کومے نو زوٹو یوشیمیا )رائس شاپ کی مالک نارو اونو نے شروع کیا ہے اور اس کا خیال انہیں 14 برس پہلے ہوا تھا۔ انہوں نے بچے کی جسامت اور وزن کے لحاظ سے چاول کے پیکٹ بنائے اور انہیں دوردراز رشتے داروں کو بھیجنا شروع کیا۔ اس کے بعد انہیں پورے جاپان سے آرڈر ملنا شروع ہوگئے
اس کے بعد لوگوں نے بچوں کے پیدائش سے ہٹ کر بھی لفافے بناکر خریدنا اور بھیجنا شروع کردیئے لیکن وبا کے دوران اس رحجان میں غیرمعمولی تیزی آئی اور لوگ شادی بیاہ پر بھی چاول کے تھیلوں کا تبادلہ کرنے لگے
جاپان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی میں اضافے کی بجائے کمی ہورہی ہے۔ اس کے بعد بیرونِ ملک مقیم جاپانی افراد بھی اس ملک میں آنے سے قاصر ہیں جس سے آبادی کا رحجان کم ہوا ہے

جاپان میں صرف 8 لاکھ 40 ہزار بچے 2020میں پیدا ہوئے جو تاریخی طور پر کم ترین شرح پیدائش بھی ہے

حیرت انگیز طور1989 میں پجاپان میں

ساڑھے بارہ لاکھ بچے پیدا ہوئے تھے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ تیزرفتار زندگی اور ترقی کی دوڑ میں لوگوں کی بڑی تعداد شادی  کرنے اور گھربسانے سے کترارہی ہے

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal