NPG Media

یورپ کی تاریخ کا سب سے گرم ترین دن

یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن آج اٹلی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی کے جزیرے سسلی میں ریکارڈ کیا گیا اس سے قبل یورپ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 1978 میں ایتھنز (یو نان )میں 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یورپ میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اورخشک سالی کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اٹلی کے موسمیاتی معلومات کی سروس (ایس آئی اے ایس) کے مطابق سیراکیوز شہر میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ 48.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ یہ شہر جزیرے کے جنوبی مشرقی ساحل پر واقع ہے۔

اٹلی کے شہر سیراکوس کے میئر نے اس بارے میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی بڑھتی شدت نے ہمیں پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور اس وقت ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal