NPG Media

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 46 پیسے اضافے سے 164 روپے 22 پیسے بھی رہی، تاہم کاروبار کا اختتام 16 پیسے اضافے سے 163 روپے 92 پیسے پر ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 164 روپے پر برقرار ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal