NPG Media

شوگر ملز کو چینی کی قیمتوں میں ریلیف کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور (این پی جی میڈیا)حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شوگر ملز کو ریلیف دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے 3 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا ان چیمبر فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا، چینی کی قیمت کا تعین پرائس اینڈ کنٹرول ایکٹ کےتحت کیا گیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے پاس قیمت کے تعین کا اختیار نہیں، عدالت عالیہ کا شوگر ملز کو عبوری ریلیف دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہورہائی کورٹ نے چینی کی قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار دی تھیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام درخواستیں یکجا کرکے مرکزی کیس کے ساتھ لگانیکا حکم دیتے ہوئے حکومت کو شوگرملز مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا تھا۔

شوگر ملز کا مؤقف تھا کہ حکومت نے چینی کی نئی قیمت ساڑھے89 روپے مقرر کی ہے،جو قابل فروخت قیمت نہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin