NPG Media

سکیورٹی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار

کراچی(این پی جی میڈیا): آئی آئی چند ریگر روڈ پر سکیورٹی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل طارق روڈ پر پیش آیا،یہ واقعہ تب پیش آیا جب گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ وین میں 20 کروڑ روپے تھے، ڈرائیور نے وین ایک گلی میں چھوڑ دی اور رقم لےکرفرارہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں 20 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کر لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin